نوٹ بندی پر مودی حکومت کو مسلسل حمایت دینے والے بہار کے وزیر اعلی نتیش
کمار نے پہلی بار اس کی مخالفت کی ہے۔ دہلی میں سابق وزیر خزانہ اور
کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی کتاب '' فئیرلیس ان اپوزیشن 'کے رسم اجرا کے
موقع پر انہوں نے اس فیصلے کی جم کر مخالفت کی۔
نتیش کمار نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کیش لیس اور لیس کیش کی معیشت کام
نہیں کر رہی ہے، ایسے میں ہندوستان جیسے ملک میں یہ کام
نہیں کر سکتا ہے۔
ابھی تک نوٹ بندی پر کھل کر مودی حکومت کی حمایت کرنے والے نتیش کمار نے
مرکز کے اس فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ منموہن سنگھ کے بیان (نوٹ بندی صدیوں
تک یاد رکھنے والی بدانتظامی) کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز
بتائے کہ نوٹ بندی سے کیا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے پوچھا جب دنیا
میں کہیں بھی کیش لیس اور لیس کیش معیشت کام نہیں کر رہی ہے تو ہندوستان
میں یہ کس طرح ممکن ہے؟